Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40 سے 50 برس کے افراد کو ویکسین کی دوسری خوراک دو ہفتوں میں

اس وقت پچاس برس کے افراد کو دوسری خوراک دی جا رہی ہے۔ (فائل فوٹو اے پی)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ چالیس سے پچاس برس کے عمر کے افراد کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک دو ہفتوں میں دی جائے گی‘۔
عرب نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ ’اس وقت پچاس برس اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کو دوسری خوراک دی جا رہی ہے‘۔
یاد رہے کہ  فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے 12 سے 18 برس کی عمر تک کے لیے فائزر بائیونٹیک ویکسین کو بھی منظور کیا گیا گیا ہے۔ 
 
مملکت بھر میں بارہ سے اٹھارہ برس کی عمر کے افراد کو فائزر ویکسین لگائی جا رہی ہے۔
ویکسین کی منظوری سے قبل اس عمر کے لیے ویکسین کے تجربات کیے گئے جو مکمل طور پرکامیاب رہے۔ تجربات میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ عمر کے لیے بھی ویکسین مفید ثابت ہوتی ہے۔ 
علاوہ ازیں سعودی وزارت صحت نے  کہا ہے کہ تازہ ترین اعدادوشمار کے  مطابق مملکت بھر میں کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 73 لاکھ 71 ہزار 180 خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
 وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ایک لاکھ سے زیادہ مزید خوراکیں دی گئی ہیں۔ 
 وزارت صحت نے 17 دسمبر 2020 کو ویکسین مہم کا پہلا مرحلہ شروع کیا تھا جبکہ دوسرے مرحلے  کا آغاز 18 فروری  2021 کو کیا گیا- 
نئے مرحلے میں مملکت بھر میں ویکسین سینٹرز کی تعداد بڑھا دی گئی ہے۔

شیئر: