Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا بھر میں زیادہ سونا نکالنے والے ممالک میں 3 عرب ملک شامل

آسٹریلیا 327.8 ٹن سونے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے- (فوٹو اخبار 24)
ورلڈ گولڈ کونسل نے 2020 کے دوران دنیا بھر میں سونے کی کانوں کی پیداوار سے متعلق رپورٹ جاری کردی- 43 ممالک پر مشتمل ہے- ان ممالک نے 3478 ٹن سے زیادہ سونا نکالا- 
اخبار 24 کے مطابق دنیا بھر میں سب سے زیادہ سونا پیدا کرنے والے  ممالک میں 3 عرب ملک بھی شامل ہیں- 

امریکہ 190.2 ٹن سونا نکال کر چوتھے نمبر پر ہے (فوٹو اخبار 24)

عرب ممالک میں سوڈان پہلے نمبر پر ہے- سب سے زیادہ سونا پیدا کرنے والے 20 ممالک میں سوڈان بھی شامل ہے- اس کے علاوہ ماریطانیہ 35 ویں اور مصر 36 ویں نمبر پر ہے- ماریطانیہ نے جو عرب ملک ہے 15.6 ٹن اور مصر نے 14.1 ٹن سونا نکالا- 
چین نے 2020 کے دوران سب سے زیادہ  سونا نکالا- کل عالمی پیداوار کا گیارہ فیصد چین کے حصے میں آیا- اس نے 368.3 ٹن سونا نکالا- 
روس دوسرے نمبر پر ہے جس نے 331.1 ٹن سونا نکالا- آسٹریلیا 327.8 ٹن سے تیسرے، امریکہ 190.2 ٹن سے چوتھے،  کینیڈا 170.6 ٹن کے ساتھ پانچویں، گھانا 138.7 ٹن سے چھٹے، برازیل  107 ٹن سے ساتویں، ازبکستان 101.7 ٹن سے آٹھویں، میکسیکو 101.6 ٹن سے نویں اور انڈونیشیا 100.9 ٹن سے دسویں نمبر پر ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: