قطر: 56لاکھ مسافروں نے حمد ایئرپورٹ سے سفر کیا
دوحہ: جنوری اور فروری کے دوران 65لاکھ مسافروں نے حمد انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے سفر کیا۔ یہ تعداد گزشتہ سال مماثل مدت سے 14.1فیصد زیادہ ہے۔ قطری محکمہ شہری ہوابازی نے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ گزشتہ سال جنوری اور فروری کے دوران حمد انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے 58لاکھ مسافروں نے سفر کیا تھا۔ دونوں مہینوں میں 41ہزار پروازیں ہوئیں۔