وبا کے بعد کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد، ریڈ کارپٹ پر فنکاروں کے جلوے
وبا کے بعد کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد، ریڈ کارپٹ پر فنکاروں کے جلوے
بدھ 7 جولائی 2021 13:24
بیلا حدید بھی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئیں۔ (فوٹو: اے ایف پی)
دو سال سے زیادہ عرصے میں پہلی بار منگل کو کانز فلم فیسٹیول نے ریڈ کارپٹ کا آغاز کیا۔
کانز فلم فیسٹیول ہر سال ہوتا ہے تاہم گذشتہ برس کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے یہ فیسٹیول منسوخ ہوا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق کانز فلم فیسٹیول منانے کے لیے شوبز کی نمایاں شخصیات نے شرکت کیں۔ پیڈرو الماڈور، جیسیکا چیسٹین اور بیلا حدید ریڈ کارپٹ پر نظر آئے جہاں سیاہ اور سفید لباس پہنے فوٹوگرافرز تصایر لینے کے لیے بھی موجود تھے۔
فیسٹیول میں دنیا بھر سے آئے اہم شخصیات مرکز نگاہ رہے۔
چوبیس سالہ بیلا حدید نے فرانسیسی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے لیے جان پال گوٹیئر کا سیاہ اور سفید گاؤن زیب تن کیا تھا۔
انہوں نے بالوں میں جوڑا بنایا تھا۔ جیولری میں انہوں نے ہیروں کے ساتھ وائٹ گولڈ کے ایئررنگز بھی پہنے تھے۔
فرینچ فیشن ہاؤس سیلین جس کی سربراہی فرانسیسی تیونسی ڈیزائنر ہیدی سلیمان کر رہے ہیں، کے لیے افتتاحی تقریب اہم رہی۔ جیوری کی رکن میگی جیلنہال اور فرانسیسی گلوکارہ کارلہ برونی نے ان کا ڈیزائن کردہ لباس زیب تن کیا تھا۔
جیلنہال نے افتتاحی تقریب میں سیلین کے چک بلیک جمپ سوٹ دن کے آغاز میں پہنا تھا اور اس کے بعد شام کے وقت انہوں نے ایک سلور گاؤن بھی پہنا تھا۔