اقامہ قوانین کی خلاف ورزیاں، نئی قومی ایئرلائن، خانہ کعبہ کی چھت کو دھونے کے مناظر سمیت مقبول ویڈیوز
جمعرات 8 جولائی 2021 0:11
گذشتہ ہفتے اردو نیوز کے قاریین نے جن ویڈیوز کو بہت زیادہ پسند کیا ان میں نئی قومی ایئرلائن کے قیام اور خانہ کعبہ کی چھت کو دھونے کی ویڈیوز سرفہرست ہیں۔ اس کے علاقہ کارکنوں کے پیشہ وارانہ ٹیسٹ، اقامہ اور قانونی مشوروں سے متعلق ویڈیوز بھی بہت پسند کی گئیں۔ نظر ڈالیے گذشتہ ہفتے کی مقبول ویڈیوز پر۔
اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر دو لاکھ افراد کے خلاف کارروائی:’جن افراد کے خلاف کارروائی ہوئی ہے ان میں سعودی شہری سمیت غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ کیس کی سنگینی کے اعتبار سے سزائیں مختلف رہیں جن میں جرمانہ، جیل، تشہیر اور غیر ملکیوں کے لیے ملک سے بیدخلی شامل ہے۔‘
اقامہ ایکسپائر ہونے پر جرمانہ کب عائد ہوتا ہے،کیا ڈی پورٹ بھی کیا جا سکتا ہے۔
سعودی عرب میں نئی قومی ایئر لائن کے آغاز کا منصوبہ:سعودی عرب میں ایک اور قومی ائیرلائنز کے آغاز سے فضائی نقل و حمل کی ٹریفک کے معاملے میں سعودی عرب عالمی سطح پر 5 ویں درجے پر آ جائے گا۔
خروج نہائی پر جانے والے دوسرے ویزے پر مملکت آسکتے ہیں؟
کارکنوں کے پیشہ ورانہ ٹیسٹ کا پہلا مرحلہ شروع:وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے یکم جولائی 2021 کو سعودی لیبر مارکیٹ میں ہنرمندوں کے پروفیشنل ٹیسٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔
فلائٹس بند ہیں، کفیل اقامہ تجدید نہ کرائے تو کیا کریں؟:’خروج نہائی ویزا حاصل کرنے کے بعد 60 دن کی مہلت ہوتی ہے۔ اس دوران اگر ویزا استعمال نہیں کیا گیا تو اسے مقررہ مدت کے اندر کینسل کرانا ضروری ہوتا ہے‘۔
خروج و عودہ کی خلاف ورزی کرنے والے اہل خانہ وزٹ ویزے پر آ سکتے ہیں؟
خانہ کعبہ کی چھت کو دھونے کے مناظر: خانہ کعبہ کی چھت کو دھونے کے لیے سعودی خصوصی ٹیم کی شرکت
ویکسین لگوالیں تاکہ سکولوں کو واپس جائیں، بچوں کی اپیل:سعودی عرب میں 12 سال سے 18 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ ویکسین لینے والے بچے اپنے ہم جولیوں کو اس کی ترغیب دے رہے ہیں۔
غلاف کعبہ کی تیاری:غلاف کعبہ کے تیاری کے مراحل کے بارے میں جانیے۔
ہندی زبان میں مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرنے والی رقیہ:سعودی عرب کے شہر الاحسا میں رہنے والی رقیہ جس کے والد سعودی اور والدہ انڈین ہیں ۔ سوشل میڈیا پر کسی تیاری کے بغیر اپنی ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔
بریدہ میں نئے چوراہے کا افتتاح:بریدہ میں نئے چوراہے کا افتتاح کیا گیا ہے جس کا نام نوجوانوں کا چوراہا رکھا گیا ہے۔