Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں 10 ہزار سے زائد غیر معیاری ٹائرضبط

تاکد ایپ کے ذریعے منصوعات کے معیار کوچانچا جاسکتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
مشرقی ریجن میں مشترکہ تفتیشی ٹیموں نے 10 ہزار سے زائد گاڑیوں کے غیر معیاری ٹائر ضبط کرکے انہیں تلف کردیا جبکہ غیرمعیاری ٹائرفروخت کرنے والوں پرجرمانے بھی کیے گئے۔
ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق مشرقی ریجن میں چھ مختلف اداروں پرمشتمل تفتیشی ٹیموں نے گاڑیو ں کے ٹائرفروخت کرنے والی 300 سے زائد دکانوں کے اچانک تفتیشی دورے کیے۔
تفتیشی ٹیموں نے مخصوص ایپلیکیشن ’تاکد‘ کے ذریعے دکانوں پرفروخت کیے جانے والے ٹائروں کا معائنہ کیا تاکہ اس امر کویقینی بنایا جاسکے کہ دکانوں میں فروخت کیے جانے والے ٹائرسعودی اسٹینڈرڈ کے مطابق ہیں یا نہیں۔
تفتیشی ٹیموں نے مختلف دکانوں میں فروخت کیے جانےوالے 300 سے زائد ٹائرضبط کرلیے جو غیر معیاری تھے۔ جن دکانوں میں پرانے یا غیر معیاری ٹائرفروخت کیے جارہے تھے ان کے مالکان پرجرمانے بھی کیے گئے۔

بیشترحادثات غیر معیاری ٹائروں کی وجہ سے ہوتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

واضح رہے سعودی عرب میں وزارت تجارت اور سعودی اسٹینڈرڈ کمیٹی کی جانب سے مختلف مصنوعات کے معیار کو چانچنے کے لیے اسمارٹ فون پر’تاکد ‘ ایپ جاری کی گئی ہے جس کےذریعے بجلی ، الیکٹرانک یا دیگرمصنوعات کے معیار کو چانچا جاسکتا ہے۔
تاکد ایپ کے ذریعے کسی بھی مصنوعات پر لگایا گیا بار کوڈ اسکین کرنے سے اس چیز کے بارے میں تمام تفصیلات سامنے آجاتی ہیں ۔
اگر مطلوبہ چیز سعودی اسٹینڈرڈ کے مطابق نہیں ہوتی تو صارف کو چاہئے کہ وہ اس کے بارے میں متلعقہ ادارے کو مطلع کرے ۔
ٹائروں کے حوالے سے تفتیشی ٹیموں کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پرہونے والے بیشتر حادثات غیر معیاری ٹائروں کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

شیئر: