Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان کے فرمانروا سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے

گیارہ اور بارہ جولائی کو سرکاری دورے پر پہنچیں گے ( فوٹو ایس پی اے)
سلطنت عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق  اتوار سے سعودی عوب کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق عمان کے فرمانروا گیارہ اور بارہ جولائی کو مملکت کا دورہ کریں گے۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سلطان ہیثم بن طارق کو مملکت کے دورے کی دعوت دی ہے۔
 یہ دورہ دونوں ملکوں کے قائدین  کے درمیان گہرے، تاریخی برادرانہ تعلقات کو فروغ دینےِ، مشترکہ تعاون اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں تک رسائی کے لیے ہوگا۔ 
یاد رہے کہ ھیثم بن طارق نے جنوری 2020 میں سلطان قابوس بن سعید کے جانشین کی حیثیت سے عمان کے نئے فرمانروا کی حیثیت سے آئینی حلف اٹھایا تھا۔
سلطان عمان 2002 میں وزیر ثقافت کے منصب پر فائز ہوئے تھے جبکہ 1986 سے 2002 کے درمیان دفتر خارجہ میں کئی عہدوں پر فائز رہے۔ 
 عمان میں متعین سعودی سفیر عبداللہ  العنزی نے کہا کہ ھیثم بن طارق سلطنت عمان کے فرمانروا کی حیثیت سے اپنے پہلے غیرملکی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کررہے ہیں۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔
سعودی سفیر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ سلطان عمان کا یہ دورہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو نئی شکل دینے میں اہم ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار سلطنت عمان میں 140 انفرادی ادارے قائم کیے ہوئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان سو سے زیادہ مصنوعات کا تجارتی لین دین ہے۔

شیئر: