الجزائر کے نئے وزیر اعظم ایمن بن عبدالرحمن کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق الجزائر کے سرکاری ٹی وی نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وزیر اعظم نے بدھ کو ہی نئی حکومت تشکیل دی تھی۔
سرکاری ٹی وی پر بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم ایمن بن عبدالرحمن سات دن قرنطینہ میں رہیں گے لیکن اپنے فرائض ورچوئل طریقے سے انجام دیتے رہیں گے۔
الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے حکومت کو ملک بھر میں سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی دوبارہ نافذ کرنے اور ویکسینیشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شمالی افریقہ کے ملک میں اب تک کورونا کے ایک لاکھ 45 ہزار 296 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا سے تین ہزار 824 اموات ہو چکی ہیں۔