عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق سعودی عرب پہنچ گئے۔
نیوم کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا ہے۔
نیوم ایئرپورٹ پر سلطان ہیثم کی آمد پر سعودی ایئر فورس نے عمان کے پرچم کے رنگوں سے کرتب دکھائے۔
سلطانی وفد کے ایئرپورٹ پر اترتے ہی انہیں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
بعد ازاں سعودی عرب اور عمان کے قومی ترانے بجائے گے۔
سلطان عمان کو اس دورے کی دعوت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے دی ہے۔
زید پڑھیں
-
سلطان ہیثم کے دورے سے عمان-سعودی تعاون کے نئے راستے کھلیں گےNode ID: 581951
العربیہ کے مطابق عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا ہے کہ سلطان ہیثم بن طارق مسقط ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے ہیں۔
ان کے ہمراہ وزرائے داخلہ، خارجہ اور سرمایہ کاری کے علاوہ سرکاری وفد ہے۔
واضح رہے کہ سلطان ہیثم پہلی مرتبہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
مراسم استقبال رسمية لسلطان عُمان لدى وصوله مطار خليج نيوم، حيث قدمت طائرات الصقور السعودية استعراضاً جوياً رسمت فيه ألوان العلم العماني، وأطلقت المدفعية السعودية 21 طلقة ترحيباً بقدوم جلالته. #السلطان_هيثم_يزور_المملكة
#واس pic.twitter.com/Ui0GqS3cS1
— واس الأخبار الملكية (@spagov) July 11, 2021