موسم کی صورتحال: الشرقیہ میں گرمی ، کئی علاقوں میں موسم ابرآلود
گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش بھی ہوسکتی ہے۔ (فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ منگل تیرہ جولائی کو الشرقیہ ریجن میں زبردست گرمی جبکہ جیزان، نجران اور عسیر کے پہاڑی علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے‘۔
علاوہ ازیں باحہ ریجن اور مکہ مکرمہ ریجن کے بالائی علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش بھی ہوسکتی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں سے حد نظر محدود ہوجائے گی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں گرمی پڑے گی‘۔
قومی مرکز نے بتایا کہ ’ سب سے زیادہ درجہ حرارت 49 سینٹی گریڈ حفرالباطن اور سب سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا‘۔