دبئی: شیخ راشد نے میدان ون مال کا سنگ بنیاد رکھ دیا
متحرک گنبد ہوگا، دنیا کے جسیم رقصاں فوارے اور 21سینما ہال ہوں گے،ایک کلو میٹر لمبا اسکینگ ٹریک ہوگا
دبئی: دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے آج بدھ کو میدان ون مال کا سنگ بنیادرکھ دیا۔ دبئی ون مال ملک کا سب سے بڑا شاپنگ مال اور تفریحی مرکز ہوگا جس میں 620دکانیں، دو سپر اسٹور اور ایک ہائپرمارکیٹ ہوگی۔ مال میں متحرک گنبد ہوگا جس کا احاطہ 160x100میٹر ہوگا۔ مال میں دنیا کے سب سے جسیم رقصاں فوارے ہوں گے۔ مال میں 21سینما ہال ہوں گے۔ایک کلو میٹر لمبا اسکینگ ٹریک ہوگا۔عظیم الشان مال 164950مربع فٹ کے رقبے پر تعمیر کیا جائے گا۔ اس کا افتتاح 2020میں ہوگا۔