Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوجی بھائیو،بیٹو آپ کو دونوں ہاتھوں سے سلام پیش کرتی ہوں: مریم نواز

مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں جو جتنا بڑا محب وطن ہوتا ہے اسے اتنے ہی بڑے غدار کا لقب دیا جاتا ہے۔
پیر کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع حویلی میں انتخابی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میڈیا کا ایک حصہ جو پروپیگنڈہ پر مامور ہے، ان سے مجھے یہی سننے کو ملتا تھا کہ فوج نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف ہے۔‘
مریم نواز نے کہا کہ ’اس الیکشن مہم کے دوران  ہر فوجی جوان نے سینے پر ہاتھ رکھ کر میرا استقبال کیا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’نواز شریف کے دورِ حکومت میں فوجی جوانوں کی تنخواہوں میں ہر سال ریکارڈ اضافہ ہوتا تھا لیکن آج فوجی جوانوں کی گھروں میں بھی فکریں ہیں۔‘
مریم نواز نے مزید کہا کہ ’میرے فوجی بیٹو، میرے بھائیو آپ کو دنوں ہاتھوں سے سلام پیش کرتی ہوں۔‘
’ایک بات یاد رکھنا، جہاں ہم آج اپنے فوجی جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں وہیں اگر ان چند لوگوں نے جن کا نواز شریف نے نام لیا، نے آئین کی حدود سے تجاوز کیا تو مریم نواز چپ بیٹھے گی اور نہ ہی نواز شریف خاموش بیٹھے گا۔‘

 

شیئر: