Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریچھ کا حملہ، ایک ہفتے تک زخمی شخص کا پیچھا کرتا رہا

ریچھ کے حملے میں زخمی ہونے والے نے ’ایس او ایس‘ کے ذریعے اوپر سے گزرنے والے ہیلی کاپٹر کو متوجہ کیا (فوٹو: شٹر سٹاک)
ریچھ کا نشانہ بننے کے بعد زخمی ہونے والا شخص ایک ہفتے تک ریچھ سے چھپتا رہا جبکہ اس دوران ریچھ اسے مسلسل تلاش کرتا رہا۔
امریکی کوسٹ گارڈز کے مطابق ’ویرانے میں لگے ایک خیمے سے ملنے والا شخص طبی امداد کے بعد اب صحت یاب ہو رہا ہے۔‘
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ’زخمی شخص الاسکا کے صحرا میں ریچھ سے سامنا ہوا تھا۔
کوسٹ گارڈ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعے کے روز الاسکا کے صحرا کے اوپر معمول کی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر کے عملے کو ’ایس او ایس‘ کا نشان دکھائی دیا جو خطرے میں مدد کے لیے دیا جاتا ہے۔
عملے میں شامل افراد نے غور سے دیکھا تو ایک شخص بھی دونوں ہاتھوں کو ہوا میں لہراتے ہوئے دکھائی دیا۔
جس سے فضائی عملے کو علم ہوا کہ وہ کسی مصیبت میں ہے۔
کوسٹ گارڈ کے مطابق ’اسی وقت ہیلی کاپٹر کو نیچے اتار لیا گیا اور زخمی شخص کو پایا، جس نے بتایا کہ اس پر چند روز قبل ایک ریچھ نے حملہ کیا تھا۔‘
ریچھ کے حملے کا نشانہ بننے والے کے شخص کے پاؤں اور جسم کے اوپر حصے پر شدید زخموں کے نشان تھے۔
انہوں نے حکام کو بتایا کہ ’ریچھ کا نشانہ بننے کے بعد وہ کسی طرح اپنے کیمپ تک تو پہنچ گئے تاہم ایک ہفتے تک روزانہ ریچھ کیمپ کے باہر آ کر انہیں تلاش کرتا رہتا اور انہوں نے بڑی مشکل سے خود کو چھپائے رکھا۔‘
کوسٹ گارڈ نے زخمی شخص کو قریبی علاقے نوم میں پہنچایا جہاں ان کا علاج کیا گیا۔
نوم کے اس شخص کے دوستوں نے گھر نہ لوٹنے پر اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع کی اطلاع بھی دی تھی۔

شیئر: