سلطنت عمان نے عید کی چھٹیوں کے دوران کورونا وبا کی روک تھام کے لیے نافذ کیا گیا لاک ڈاؤن ختم کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عید کے دنوں میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ کو ہٹا دیا گیا ہے تاہم رات کے وقت کاروباری سرگرمیوں کی بندش اور گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی برقرار رہے گی۔
قبل ازیں عمان میں حکام نے شام پانچ بجے سے صبح کے چار بجے تک کاروباری سرگرمیوں اور سفر پر مکمل پابندی عائد کر رکھی تھی تاکہ سلطنت میں کورونا کی وبا کے پھیلاؤ کی روک تھام کی جا سکے۔
عمان کے محکمہ صحت کے ڈاکٹر احمد محمد السعیدی نے کہا تھا کہ گزشتہ عرصے میں نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے سلطنت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے میں مدد ملی تھی۔