Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک خلاف ورزی کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والا گرفتار

وڈیو کے ذریعے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کیا گیا( فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ ٹریفک پولیس نے تیز رفتار گاڑی چلانے اور دیگر خلاف ورزیوں پر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
ویب نیوز سبق نے ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر پرجاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ مکہ مکرمہ میں ایک شخص نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پراپ لوڈ بھی کیا۔ 
وڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ملزم انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلارہا ہے جو مقررہ حد رفتار سے زیادہ ہے جبکہ اس نے گاڑی کی نمبر پلیٹیں بھی اتاری ہوئی تھیں۔ 
ٹریفک پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ وڈیو کے ذریعے ملزم کی شناخت کرکے اسے گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا چالان ٹریفک کمیٹی کو ارسال کردیا گیا جہاں کیس کی سماعت کے بعد قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ 
 

شیئر: