نجران میں ٹریفک کیمرہ خراب کرنے والے تین شہری گرفتار
’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں اور عمر کی تیسری دہائی میں ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
نجران میں ٹریفک کیمرے میں توڑ پھوڑ کرنے والے تین شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق نجران ریجن پولیس کے ترجمان میجر عبد اللہ العشوی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سعودی شہری ہیں اور عمر کی تیسری دہائی میں ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نے نجران کی ایک شاہراہ پر ٹریفک کیمرے میں توڑ پھوڑ کرکے خراب کر دیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’نگران کیمروں کے ذریعہ ان کی شناخت ہوئی ہے اور ریکارڈ وقت میں انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے‘۔
’سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر ان سے تفتیش جاری ہے‘۔
’ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔