Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی معیشت میں رواں سال مثبت گروتھ رہے گی، امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی

عالمی معیشت کے کورونا سے باہر نکلنے سے مالی خسارہ کم ہو جائے گا۔(فوٹو روئٹرز)
امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے کہا ہے کہ سعودی معیشت میں رواں سال مثبت گروتھ کی طرف لوٹنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے اور عالمی معیشت کے کورونا سے باہر نکلنے سے مالی خسارہ کم ہو جائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2021 سے 2024 تک سعودی عرب کی حقیقی جی ڈی پی کی اوسط شرح اوسطاً 2.3 فیصد متوقع ہے۔
امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی ریٹنگ کو اس کے مضبوط اثاثوں کی وجہ سے اس کی معیشت کی سپورٹ کی گئی ہے۔
ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے کہا کہ کوویڈ - 19 کے ساتھ ساتھ تیل کی قیمتوں میں کمی اور مانگ کی وجہ سے 2020 میں سعودی معیشت میں تخفیف ہوئی لیکن عالمی معیشت کو مستحکم کرنے اور تیل کی زیادہ قیمتیں رواں سال مملکت کی نمو کو سپورٹ کریں گی۔
امریکی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی نے مزید کہا ’خام تیل اور برآمدات جیسے کہ پلاسٹک اور پیٹروکیمیکلز دونوں کو عالمی مانگ میں اضافے کا فائدہ ہو گا خاص طور پر چین اور امریکہ سے۔‘
ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگ نے کہا ’مالی خسارے کو چلانے کے باوجود پیش گوئی کی ہے کہ مجموعی طور پرحکومت کا خالص اثاثہ سٹاک (سرکاری قرض پر مائع مالیاتی اثاثوں سے زیادہ) کی پوزیشن 2021-2024 میں جی ڈی پی کا اوسط 51 فیصد ہو گی۔‘

شیئر: