Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ 

24 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 217.86 ریال رہی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جمعرات کو بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا- بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ کے اثرات سعودی مارکیٹ پر بھی پڑ رہے ہیں- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مملکت میں 24 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 217.86 ریال رہی- 
21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 190.63 ریال رہے- اسی طرح 18 قیراط ایک گرام سونا 163.40 ریال میں فروخت کیا گیا- 
مملکت میں 14 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 127.09 ریال رہے- 
ایک اونس سونا 6780 ریال میں دستیاب رہا- جبکہ سونے کی ’گنی‘ (سکہ) 1525.03 ریال میں فروخت کیا گیا- 

شیئر: