Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق کو 5 ارب ڈالر کے ہتھیار فراہم کئے گئے، امریکی اتحاد

گذشتہ ہفتے 35 ملین ڈالر کے مختلف قسم کے آلات فراہم کئے گئے ہیں۔ (فوٹو روئٹرز)
 امریکی قیادت میں اتحاد  کی جانب سے2014 سے اب تک عراقی سیکیورٹی فورسز کو 5 بلین ڈالر سے زائد کے ہتھیار و دیگر سامان فراہم کیا  جا چکاہے۔
عرب نیوز کے مطابق بین الاقوامی اتحاد کے ترجمان کرنل وین موراتو نے گذشتہ روز جمعہ کوبتایا ہے کہ بین الاقوامی اتحاد نے صرف پچھلے ہفتے میں عراقی سیکیورٹی فورسز کو 35 ملین ڈالر مالیت کے مختلف قسم کے آلات فراہم کئے ہیں۔

مستقبل میں امداد جاری رکھنے کا فیصلہ امریکی افواج کے انخلا کی روشنی میں ہو گا۔ (فوٹو شفق نیوز)

کرنل وین نے مزید کہا  ہےکہ  امریکی فورسز کی جانب سے فراہم کی گئی یہ مدد  عراقی سیکیورٹی فورسز کی فنانسنگ اور ٹریننگ کے لیے خصوصی فنڈ کا حصہ ہے۔
عراقی نیوز چینل جوعراق کی نیوز ایجنسی (آئی این اے) کی زیر نگرانی چلایا جا رہا ہے اسے فراہم کئے گئے ایک بیان میں امریکی فورسز کے ترجمان موراتو نے مزید کہا  ہےکہ اس امدادی سامان میں مواصلات اور انٹیلی جنس کا سامان بھی شامل ہے۔

2014 سے عراقی فورسز کو مختلف ہتھیار و دیگر سامان فراہم کیا  جا رہا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

کرنل وین  نے  واضح کیا ہے کہ یہ  عراقی افواج  کے لیے امریکی فورسز کی جانب یہ حمایت جاری رکھےگی۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ
 مستقبل میں اس طرح کی امداد جاری رکھنے کی بابت ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا  کہ امریکی افواج کے انخلا کی روشنی میں عراقی اور امریکی حکومت  مل کر اس کا فیصلہ کریں گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے عراقی فوج کے ایک عہدیدار نے کہا تھا کہ بین الاقوامی اتحاد کے عراق کے  ساتھ تعلقات عراقی افواج کو تربیت دینے، سامان حرب کی فراہمی، دہشت گردی سے نبرد آزما ہونے  اور انٹیلی جنس شیئرنگ پر مبنی ہوں گے۔
 

شیئر: