عراق میں ایک امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں ایک سویلین کنٹریکٹر ہلاک ہوا ہے اور پانچ دیگر افراد سیمت ایک امریکی فوجی زخمی ہوا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق عراق میں امریکی اتحاد نے پیر کو کہا ہے کہ یہ راکٹ حملہ شمالی عراق میں امریکی اڈے پر ہوا۔
گذشتہ ایک سال میں عراق میں امریکہ کے زیر قیادت فورسز کو نشانہ بنانے کا یہ سب سے مہلک حملہ تھا۔
مزید پڑھیں
-
افغانستان میں فوجی اڈے پر حملہ، 9ہلاکNode ID: 399511
-
ایرانی میزائل حملوں سے ہمارا جانی نقصان نہیں ہوا: عراقNode ID: 451941
-
عراق میں امریکی اڈے اہم کیوں؟Node ID: 451976
اتحادی فوج کے ایک ترجمان نے ٹویٹ کیا کہ ’یہ حملہ اربل میں ہوا جس میں اتحادی افواج کو نشانہ بنایا گیا۔‘
کردش سکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ رات گئے اربل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب تین راکٹس داغے گئے۔
روئٹرز کے رپورٹرز نے بھی کئی زوردار دھماکے سنے اور ایئرپورٹ کے قریب آگ بھی دیکھی۔
سویلین ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجیوں کا اڈہ ہے۔
کردستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق رات کے ساڑھے نو بجے متعدد راکٹس اربل اور اس کی مضافات میں داغے گئے۔
وزارت داخلہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے اس میں کچھ افراد بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی۔
Initial reports that Indirect Fire landed on Coalition Forces in Erbil tonight. There was 1 civilian contractor killed, 5 civilian contractors injured and 1 US service member injured. More information to follow.
— OIR Spokesman Col. Wayne Marotto (@OIRSpox) February 15, 2021