سعودی عرب سے متعلق شائع ہونے والی خبروں کے علاوہ کئی تصاویر بھی قارئین کی دلچسپی کا مرکز رہیں۔ جس میں ریاض میں شاہ فیصل شاہراہ کی تاریخی تصویر، سپر کروز ، بلیک اینڈ وائٹ فوٹو گرافی کے شاہکار،سیاحتی ویزوں سے متعلق تصاویر کو پسند کیا گیا۔
مسجد الحرام میں تیسری توسیع کے منصوبے پر کام بحال
سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں تیسری سعودی توسیع کے منصوبے پر کام بحال کردیا ہے
ریاض میں شاہ فیصل شاہراہ کی تاریخی تصویر
کنگ عبد العزیز عجائب گھر نے ریاض میں شاہ فیصل شاہراہ کی تاریخی تصویرجاری کی
سعودی عرب کے ینبع شہر میں سیاحوں کی آمد
سعودی عرب کے ینبع شہر میں سیاحوں کی آمد پر تاریخی ینبع تقریبات منعقد کی گئی جس میں دستکاری، کھیل،ڈرائنگ کے علاوہ مختلف سرگرمیاں ہیں۔
سعودی عرب میں بلیک اینڈ وائٹ فوٹو گرافی کے شاہکار
نائیجیرین نژاد برطانوی فوٹوگرافر فولک عباس اپنی بلیک اینڈ وائٹ فوٹوگرافی کی وجہ سے سعودی عرب میں آرٹ کے شعبے میں انتہائی مقبولیت حاصل کر رہی ہیں۔
سیاحتی ویزے پر 49 ممالک کے شہری سعودی عرب آسکتے ہیں
سعودی عرب نے 49 ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں کے شہری سیاحتی ویزے پر آسکتے ہیں
الوجہ کے ساحلی مقامات سیاحوں کی توجہ کا مرکز
تبوک ریجن کی الوجہ کمشنری کے ساحلی مقامات، جغرافیائی رنگا رنگی کے حوالے سے سیاحوں کا مرکز بن رہے ہیں۔
سپر کروز جدہ کی بندرگاہ سے روانہ
سعودی عرب کا ایک سپر کروز سیاحتی جہاز پہلی بار جدہ کی بندرگاہ سے علاقائی سفر پر روانہ ہوگیا ہے۔ ایم ایس سی بیلیسیما، فٹ بال کے تین میدانوں سے زیادہ طویل جہاز ہے۔
پارکوں اور چوراہوں کو خوبصورت بنانے کےلیے سبزہ زار
بلدیہ تبوک کی جانب سے شہر میں پارکوں اور چوراہوں کو خوبصورت بنانے کےلیے سبزہ زاربنائے جا رہے ہیں ۔
تعلیم بالغاں کی اہمیت ، 45 برس قدیم تصویر جاری
سعودی نیشنل گارڈ نے 45 برس قدیم تصویر جاری کی ہے جس میں نیشنل گارڈ کے اہلکاروں کو تعلیم بالغاں کی کلاس میں دکھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ آج سے 40 برس قبل مملکت میں تعلیم بالغاں کی کافی اہمیت تھی۔
ٹوکیواولمپک گیمز میں سعودی خواتین کھلاڑیوں کی شرکت
ٹوکیو اولمپک گیمز میں شریک سعودی ایتھلیٹ یاسمین الدباغ 100 میٹر کی دوڑ میں نویں نمبر پررہی جبکہ جوڈو کے مقابلے میں شریک تھانی القحطانی کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔
ینبع کمرشل پورٹ پر پہلا کروز لنگر انداز
سعودی عرب میں ینبع کمرشل پورٹ پر پہلا کروز لنگر انداز ہوا ہے ۔ یاد رہے کہ ینبع کمرشل پورٹ جدید ترین سہولتوں سے آراستہ ہے۔
سڑکیں، گلی اور محلوں میں درختوں سے خوبصورتی
مدینہ منورہ کی سڑکوں ، گلی اور محلوں کو سبزہ زارہ اور درخت لگا کر خوبصورت بنایا جا رہا ہے ۔