طلبہ کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک، تاریخیں پہلے سے بُک
کسی بھی سینٹر پہنچ کر ویکسین لگوائی جا سکتی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ 12 سے اٹھارہ سال تک کے طلبہ سینٹر پہنچ کر ویکسین لگوا لیں۔ طلبہ کے لیے ویکسین کی پہلی خوراک کی تاریخیں پہلے سے بک ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ’صحتی ایپ یا توکلنا ایپ کے ذریعے تاریخ کی تفصیلات حاصل کرکے کسی بھی سینٹر پہنچ کر ویکسین لگوائی جا سکتی ہے‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ بارہ سے اٹھارہ برس تک کے طلبہ کے لیے یہسہولت نئے تعلیمی سال کے تقاضوں کو پورا کرنے کی خاطر مہیا کی جارہی ہے‘۔
’ 8 اگست سے قبل تمام طلبہ ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرلیں تاکہ دوسری خوراک نیا تعلیمی سال شروع ہونے سے قبل لینا آسان ہوجائے‘۔
الاخباریہ کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی 28 ملین سے زیادہ خوراکیں مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو دی جاچکی ہیں‘۔
وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ’ ملک کی ایک چوتھائی آبادی کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکی ہے‘۔