Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری ہفتے میں کتنی بار کرنسی نوٹ استعمال کرتے ہیں؟

60 فیصد باشندے ہفتے میں ایک بار کرنسی نوٹ استعمال کرتے ہیں- (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں یومیہ سب سے زیادہ کرنسی نوٹ کا لین دین جنوبی علاقے میں ہورہا ہے- یہ بات مملکت میں اپنی نوعیت کے  پہلے قومی جائزے میں بتائی گئی ہے جو Fintech Saudi نے کیا ہے-
الوطن اخبار کے مطابق جنوبی سعودی عرب کے 48 فیصد باشندے ہر روز کرنسی نوٹ استعمال کرتے ہیں- مملکت کے شمالی اور مغربی علاقوں کے باشندے دوسرے نمبر پر ہیں جہاں کرنسی نوٹ کے استعمال کا تناسب 37 فیصد ہے جبکہ وسطی اور مشرقی علاقوں میں کرنسی نوٹ کا یومیہ لین دین 20 فیصد ہے-
سعودی مالیاتی ٹیکنالوجی کے قومی جائزے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب کے تقریبا 60 فیصد باشندے ہفتے میں کم از کم ایک بار کرنسی نوٹ استعمال کرتے ہیں- چار میں سے ایک شخص کرنسی کا لین دین کرتا ہے-
رپورٹ میں کرنسی نوٹ کے لین دین کے حوالے سے ایک دلچسپ بات یہ سامنے آئی ہے کہ کرنسی نوٹ کے استعمال میں کمی بیشی کا تعلق عمر سے بھی ہے- مثلا 16 سے 22 سال کی عمر کے زمرے میں آنے والے 18 فیصد ہر روز 60 برس اور اس سے زیادہ عمر کے 46 فیصد، پچاس سے  59 برس والے 38 فیصد اور چالیس سے 49 برس کی عمر والے  29 فیصد، 30 سے 39 برس والے 23 فیصد اور 23 سے  29 سال کی عمر والے 21 فیصد یومیہ کرنسی نوٹ کا لین دین کرتے ہیں-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: