مسک فاؤنڈیشن کا سعودی نوجوانوں کے لیے پروگرام
یہ پروگرام غیر منافع بخش تنظیموں کو سپورٹ کرے گا(فوٹو اس پی اے)
سعودی عرب کی مسک فاؤنڈیشن نے نوجوانوں کی غیرمنافع بخش تنظیموں کو بااختیار بنانے اور سعودی نوجوانوں کو کمیونٹی سروس میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے گذشتہ ماہ ایک پروگرام شروع کیا ہے۔
تین ماہ کے دورانیے پر مشتمل اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی تنظیموں کو عالمی معیار کی حکمت عملی سکھا کر ان کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
یہ پروگرام تنظیم کے سفر کے متعدد حصوں کا احاطہ کرے گا بشمول سٹریٹجک وضاحت، مالی استحکام، مواصلات اور اثرات کی پیمائش۔
اس پروگرام میں ایک ٹریننگ کیمپ کے ذریعے جمعے سے 13 ہفتوں کے دوران ذاتی طور پر حاضری ہو گی جس میں ورکشاپس اور کورسز شامل ہیں۔
یہ پروگرام دو ٹریک کے ذریعے غیر منافع بخش تنظیموں کو سپورٹ کرے گا۔ پہلا ٹریک نوجوانوں کی خدمت کرنے والی غیر منافع بخش تنظیموں کے قیام کے لیے اقدامات اور نئے خیالات کو قبول کرتا ہے۔اس میں کسی تصور کے آغاز سے لے کر اس کے ادارہ جاتی آغاز اور اس کے آزادانہ کام کے آغاز تک مکمل تعاون شامل ہو گا۔
دوسرا ٹریک موجودہ تنظیموں کے دائرہ کار کو بڑھانے پر مرکوز ہے جو اپنے مشن کو بڑھانے میں مشکلات کا سامنا کرتی ہیں۔
مسک میں کمیونٹی انگیجمنٹ،عالمی امور اور تحقیق کی ڈائریکٹر دیما الشیخ نے کہا کہ فاؤنڈیشن ایک مختلف سٹریٹجک راستہ اختیار کر رہی ہے اور اپنے کام کے سفر میں نئے افق کھول رہی ہے تاکہ اپنے پروگرام کا حصہ کمیونٹی یوتھ آرگنائزیشنز کو سپورٹ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ ’اس سے مخصوص آئیڈیاز اور تنظیموں کی دریافت میں مدد ملے گی جن کا مقصد نوجوانوں کی خدمت کرنا اور انہیں بہترین تجربات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ کمیونٹی کی خدمت میں مدد کر سکیں۔ اس طرح سعودی نوجوانوں کی رہنمائی کرنے والے جدید پروگراموں میں قومی قیادت کے حصول میں مدد ملے گی۔
الشیخ نے مزید کہا کہ مملکت کا تیسرا شعبہ ’امید افزا‘ پوزیشن میں ہے اور یہ کہ اس کے ادارے سال بہ سال بڑھ رہے ہیں کیونکہ ان کے معاشی اور معاشرتی اثرات کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے جامع حکومتی امدادی نظام ہے۔