Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ اور سیف کے بیٹے, ’گریٹ تیمور کے بعد اب حاضر ہیں جہانگیر‘

کرینہ کپور نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اورسیف بچے کی پیدائش کے بعد ہی نام رکھیں گے۔ (فوٹو: انسٹا کرینہ کپور)
بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور  کے بڑے بیٹے تیمور علی خان تو سوشل میڈیا میں مشہور تھے ہی مگر اداکارہ کے ہاں آنے والے نئے مہمان بھی آتے ہی اپنے نام کی وجہ سے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔
فروری میں کرینہ اور سیف علی خان کے دوسرے بچے کی پیدائش ہو چکی ہے پانچ ماہ بعد کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے انڈیا کی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو تصدیق کی تھی کہ ان کے نواسے کا نام ’جیہہ' ہے تو ایک بار پھر انڈیا میں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع ہو گئی تھی۔
صارفین کی جانب سے اداکارہ کے دونوں بیٹوں کے ناموں کو لے کر اچھی خاصی بحث کی گئی لیکن حال ہی میں کرینہ کپور نے اپنی کتاب ’پریگننسی بائیبل‘ میں اس راز سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے کہ انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کا نام ’جیہہ‘ کس مناسبت سے رکھا۔

اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی کتاب کے آخری صحفے پر اپنے چھوٹے بیٹے کے نام ’جیہہ‘ کے بارے میں لکھا ہے کہ دوسرے بیٹے کا نام مغل بادشاہ جہانگیر کے نام کی مناسبت سے ہی رکھا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق اداکارہ نے کرن جوہر کے ساتھ کتاب کی لانچ کے دوران ہونے والی بات چیت کے دوران کی۔
کرینہ کپور کی جانب سے نام کی تصدیق ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین پر اس حوالے سے بحث شروع ہو گئی ہے۔ ٹوئٹر صارف کرتی نے لکھا کہ ‘میں تب بھی حیران نہیں ہوئی تھی کیونکہ جب کرینہ نے جیہہ نام  بتایا تھا میں نے تبھی پورا نام کا اندازہ لگا لیا تھا۔‘

جبکہ دوسری جانب اکثر صارفین اس نام سے خاصے خوش نظر نہیں آئے، ٹوئٹر صارف سوئم نے لکھا کہ ’سیف اور کرینہ دونوں فیملز کے فیصلے کے بعد مجھے لگتا ہے کہ اورنگ زیب زیادہ  بہتر نام تھا نہ کے جہانگیر ‘
ٹوئٹر اکاؤنٹ مٹو چوندریا نے لکھا کہ ’اگر بات کی جائے نام ہی کافی ہے تو سیف علی خان سوشل میڈیا موجود نہ ہونے کے باوجود ان کے بیٹوں کے نام سے ہی ان کے دشمنوں کو جلایا جا سکتا ہے۔‘

یاد رہے کہ اس سے قبل صارفین کی جانب سے اس نام کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کی تھیں کہ یہ آخر کیسا نام ہے جبکہ اکثر نے اس نام کو مغل بادشاہ جہانگیر کے نام پر رکھنے کا اندازہ بھی لگایا تھا۔

شیئر: