Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیلی کام کمپنی زین میں کارپوریٹ ڈائریکٹر شدا الدھش

شدا الدھش نے کئی لائسنس اور سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہیں(فوٹو عرب نیوز)
شدا الدھش ٹیلی کام کمپنی زین کے ایس اے میں کارپوریٹ سیسٹین بلٹی کی ڈائریکٹر ہیں اور انہیں مختلف شعبوں میں 19 سال سے زیادہ کا پیشہ ورانہ تجربہ ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پچھلے سال وہ ابواب اینڈ کمپنی میں سٹریٹجک پارٹنر شپ ایڈوائزر تھیں اور بطور فری لانس کنسلٹنٹ بھی کام کرتی تھیں۔
انہوں نے 2015 میں یوگا ٹیچر کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور عطایا فار یوگا اینڈ ویلنیس کی مشترکہ بنیاد رکھی۔ وہ مراقبہ اور سانس لینے پر توجہ دیتی ہیں۔
یوگا کے لیے ان  کا جذبہ اس کے کیریئر کے دیگر پہلوؤں کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔ 2019 میں وہ صنعت اور معدنی وسائل کی وزارت میں ہیومن کیپیٹل ٹرانسفارمیشن کی منیجر تھیں۔ انہوں نے وہاں آٹھ ماہ تک کام کیا۔
2016 میں وہ زہرہ بریسٹ کینسر ایسوسی ایشن کی سی ای او تھیں۔ وہ دو سال سے زائد عرصے تک اس عہدے پر فائز رہیں۔ انہوں نے کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں ایک دہائی سے زائد عرصہ گذارا۔
شدا الدھش نے کئی لائسنس اور سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہیں جن میں سے ایک لندن سکول آف بزنس اینڈ فنانس کا ہے۔
وہ ایک مصدقہ کاروباری تجزیہ کی ماہر، یوگا الائنس رجسٹری کا ایک حصہ اور پروجیکٹ مینجمنٹ پروفیشنل ہیں۔
وہ 2009 سے زہرہ بریسٹ کینسر ایسوسی ایشن میں رضاکار ہیں۔

 

شیئر: