Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی کاروبار کو قانونی شکل دینے کی مہلت میں 11 دن باقی

23 اگست 2021 مہلت کی آخری تاریخ ہے (فوٹو: عاجل)
تجارتی پردہ پوشی کے انسداد کے قومی ادارے نے توجہ دلائی ہے کہ سعودیوں کے  نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کو قانونی شکل دینے کی مہلت میں صرف 11 دن رہ گئے ہیں-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی پروگرام نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو یاد دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ 23 اگست 2021 کو اصلاح حال کی مہلت ختم ہونے سے قبل غیر قانونی کاروبار کو قانون کے  دائرے میں لے آئیں اور سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کو کاروبار کرانے پر مقررہ سزاؤں سے استثنیٰ حاصل کرلیں-‘
سعودی حکومت نے کہا ہے کہ ’جو لوگ غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لانا چاہتے ہوں وہ مندرجہ ذیل لنک https://mc.gov.sa/ar/pages/default.aspx کے ذریعے اصلاح حال کی درخواستیں پیش کردیں- وزارت تجارت اصلاح حال کی کارروائی کا طریقہ کار اور شرائط و ضوابط جاری کیے ہوئے ہے-‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: