سعودی عرب نے وزارت تجارت نے سعودی کے نام سے اپنا کاروبار کرنے والے بنگلہ دیشی شہری کی تشہیر کی ہے۔ اسے چار ماہ قید کی سزا کے بعد مملکت سے بے دخل کردیا جائے گا۔
سرکاری خبر رساں ایجنی ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت نے عرعر فوجداری عدالت سے بنگلہ دیشی اور مقامی شہری کے خلاف جاری عدالتی فیصلہ ذرائع ابلاغ میں شائع کرایا ہے۔
مزید پڑھیں
-
غیر ملکی کاروبار، خلاف ورزیوں پر سزا کیا؟Node ID: 435676
-
سعودی کے نام پر کاروبار کرنے والا افغان گرفتارNode ID: 458616
فیصلے کے مطابق مقامی شہری کو بھی چار ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے جو اپنے نام سے بنگلہ دیشی کو رفحا کمشنری میں کاروبار کرا رہا تھا۔
تجارتی ادارہ سیل کرنے، کاروبار ختم کرنے ، لائسنس منسوخ کرنے، سجل تجاری واپس لینے اور زکوۃ نیز ٹیکس وصول کرنے کے احکام بھی جاری کیے گئے ہیں۔
وزارت تجارت نے سعودیوں کے نام سے کاروبار کرنے والے غیرملکیوں اور اپنے نام سے غیرملکیوں کو کاروبار کرانے والے سعودیوں سے پرھ ہدایت کی ہے کہ وہ 23 اگست 2021 سے قبل اصلاح حال کی کارروائی کرلیں۔
سعودی حکومت کا کہنا ہے کہ مہلت کے دوران غیر قانونی کاروبار کو قانون کے دائرے میں لایا جاسکتا ہے۔ ایسا کرنے پر وہ غیر قانونی کاروبار کی پردہ پوشی پر مقرر سزاؤں سے محفوظ ہوجائیں گے۔
"التجارة": السجن 4 أشهر والتشهير والإبعاد لمقيم مدان بجريمة التستر.#تستر_تجاري pic.twitter.com/NBuxUuG1kP
— وزارة التجارة (@MCgovSA) June 17, 2021