Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زندگی میں منفی باتوں کی گنجائش نہیں: کرینہ کپور

کرہینہ کپور نے کہا کہ ’ایک سکے کے دو رخ ہوتے ہیں (فوٹو انڈیا ٹو ڈے)
بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے دوسری بیٹے کے نام پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ منفی رویے کی مخالفت کی ہے اور خاص طور جب دو معصوم بچے اس کا نشانہ ہوں۔
واضح رہے کہ فروری میں کرینہ کپور اور سیف علی خان کے دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔ پانچ ماہ بعد کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے انڈیا کی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو تصدیق کی تھی کہ ان کے نواسے کا نام ’جیہہ' ہے تو ایک بار پھر انڈیا میں سوشل میڈیا پر ٹرولنگ شروع ہو گئی تھی۔
حال ہی میں کرینہ کپور نے اپنی کتاب ’پریگننسی بائیبل‘ میں اس راز سے بھی پردہ اٹھا دیا ہے کہ انہوں نے اپنے چھوٹے بیٹے کا نام ’جیہہ‘ کس مناسبت سے رکھا۔
اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی کتاب کے آخری صحفے پر اپنے چھوٹے بیٹے کے نام ’جیہہ‘ کے بارے میں لکھا ہے کہ دوسرے بیٹے کا نام مغل بادشاہ جہانگیر کے نام کی مناسبت سے ہی رکھا گیا ہے۔ اس بات کی تصدیق اداکارہ نے کرن جوہر کے ساتھ کتاب کی لانچ کے دوران ہونے والی بات چیت کے دوران کی۔
انڈین نیوز چینل انڈیا ٹو ڈے کے ساتھ حالیہ انٹرویو میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ’آپ جانتے ہیں میں بہت مثبت رویہ رکھتی ہوں۔ میں اس پر خوش اور مطمن ہوں۔ میں کورونا وبا سے پیدا ہونے والی صورتحال میں خوشی اور مثبت رویے کا اظہار کرنا چاہتی ہوں۔‘
ان کا سوشل میڈیا پر دوسرے بیٹے کے نام کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر کہنا تھا کہ ’میں نہ تو ٹرولز کے بارے میں سوچتی ہوں اور نہ ہی کسی قسم کی منفیت کے بارے میں۔ ہماری زندگی میں منفیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ آپ دیکھیں کورونا کی وبا نے ہمیں کیا سبق سکھایا ہے۔ یہ ہمیں ایک دوسرے کے قریب لے آئی ہے۔‘
جب ان سے پوچھا گیا کہ ٹرولنگ کو کیسے برداشت کرتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ مراقبہ آخری آپشن ہے۔
’اب مراقبہ کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے، کیونکہ مجھے دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا ہے۔ میں اب ٹھیک ہوں اور مراقبہ جاری رکھوں گی۔‘
کرینہ کپور نے کہا کہ ’ایک سکے کے دو رخ ہوتے ہیں۔ منفیت کے ساتھ ساتھ مثبیت بھی ہوتی ہے۔ مجھے اسے اس طرح سے دیکھنا ہے۔‘

شیئر: