اقامہ قوانین اور سرحدی خلاف ورزیوں پر 13 ہزار تارکین گرفتار
مختلف ریجنز میں مشترکہ مہم کے دوران کارروائیاں کی گئی ہیں (فوٹوایس پی اے)
سعودی عرب میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران اقامہ و قانون محنت اور سرحدی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب 13 ہزار کے قریب تارکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ 5 سے 11 اگست 2021 کے دوران مملکت کے مختلف ریجنز میں مشترکہ مہم کے دوران کارروائیاں کی گئی ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ اقامہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر چار ہزار 366 افراد سرحدی قانون کی خلاف ورزی پر7 ہزار 369 جبکہ ایک ہزار 127 غیر ملکیوں کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا‘۔
’ گرفتار شدگان میں 48 فیصد یمنی اور 43 فیصد ایتھوپیا کے شہری جبکہ 9 فیصد کا تعلق دیگر ممالک سے ہے۔‘
سرحدی محافظوں نے 292 افراد کو غیر قانونی طور پر مملکت کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا۔