Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل کی شمالی مقدونیہ کے صدر سے ملاقات

ڈاکٹر محمد العیسٰی صدر کی دعوت پر مقدونیہ کا دورہ کررہے ہیں (فوٹو: ایس پی اے) 
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسٰی نے پیر کو شمالی مقدونیہ کے صدر ڈاکٹر اسٹیفو بنڈارووفسکی سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹر محمد العیسٰی ان دنوں صدر کی دعوت پر مقدونیہ کا دورہ کررہے ہیں۔ 
اس موقع پر مقدونیہ کے صدر نے دنیا بھر میں پرامن بقائے باہم اور روا داری کے سلسلے میں کردار پر ڈاکٹر العیسٰی کی ستائش کی ہے۔

ڈاکٹر العیسٰی نے شمالی مقدونیہ میں مسلم علما کے ادارے کا بھی دورہ کیا ( فوٹو: ایس پی اے)

 رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ’رابطہ عالم اسلامی کا مشن اقوام عالم کے درمیان پیار محبت کے پل تعمیر کرنا، امن عالم کو فروغ دینا، قومی معاشروں میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانا اور انسانی، ثقافتی اور مذہبی قدرمشترک کے پلیٹ فارم پر سب کو لانا ہے۔‘
مقدونیہ کے سپیکر نے بھی پارلیمنٹ میں ڈاکٹر العیسٰی کا خیر مقدم کیا۔ پارلیمانی کمیٹیوں کے سربراہوں اور اعلیٰ ریاستی شخصیات کے ساتھ مشترکہ جدوجہد کو فروغ دینے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
ڈاکٹر العیسٰی نے شمالی مقدونیہ میں مسلم علما کے ادارے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علما کے سربراہ شیخ حافظ آفندی سے مفتیان کرام اور دیگرعلما کی موجودگی میں ملاقات کی۔

شیئر: