Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا سے متعلق جعلی خبریں یا افواہیں پھیلانے پر بھی جرمانہ ہوگا‘

مقرر جرمانوں اور سزاؤں کی اپ ڈیٹ فہرست جاری کی گئی ہے( فائل فوٹو اے پی)
متحدہ عرب امارات میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرعائد جرمانو ں کی فہرست میں اضافہ کیا ہے۔ ایک ہزار سے پچاس ہزار درہم تک جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حمد سیف الشامسی نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے مقرر جرمانوں اور سزاؤں کی اپ ڈیٹ فہرست جاری کی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ’ قرنطینہ کی ہدایات پرعمل نہ کرنے، دھوکہ دہی، احتیاطی تدابیر پر اداروں یا کمپنیوں کی جانب سے عمل نہ کرنے اور چیک پوائنٹس پر روکے جانے کے وقت یا جوڈیشل آرڈرز کی خلاف ورزی پر عائد جرمانے شامل ہیں‘۔
 جعلی خبریں، معلومات یا کورونا وائرس سے متعلق افواہیں پھیلانے اور کمرشل مقاصد والی گاڑیوں کےلیے عارضی داخلہ قواعد کی خلاف ورزی پر بھی جرمانےعائد کیے جائیں گے۔
اٹارنی جنرل آفس نے شہریوں اور مقیم افراد کو کو کہا ہے کہ ’وہ قوانین کی پابندی، کورونا سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات پر عمل کریں اور صحت و تحفظ کےلیےمتعلقہ حکام کے فیصلوں کی پابندی کریں‘۔
 

شیئر: