Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹھیک ہورہی ہوں، جلد وکیل کے ذریعے بیان جاری کروں گی: سنتھیا رچی

وزارت داخلہ نے گذشتہ برس ستمبر میں سنتھیا رچی کی ویزے کی مدت میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 15 دنوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔(سکرین گریب)
پاکستان میں رہائش پذیر امریکی بلاگر سنتھیا رچی کا کہنا ہے کہ ان کی طبعیت بہتر ہورہی ہے اور وہ جلد ہی اپنی صحت کے حوالے سے بیان جاری کریں گے۔
اپنی ایک ٹوئیٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں اب ٹھیک ہورہی ہوں، جلد ہی اپنے وکیل کے ذریعے بیان جاری کروں گی۔‘

سنتھیا تین دن قبل پراسرار طور پر اپنے فلیٹ میں بے ہوش پائی گئیں جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ہسپتال میں سینتھیا رچی کا طبی معائنہ جاری ہے، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔
پولی کلینک ہسپتال کے ایک اہلکار نے اردو نیوز کو بتایا تھا کہ ’سنتھیا رچی کو مبینہ زہر خورانی کے شبے میں ہسپتال لایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ ’ہسپتال کی ایمرجنسی میں سنتھیا رچی کو طبی امداد دی گئی ہے، تاہم وہ علاج کرانے سے گریزاں ہیں۔
 ’سنتھیا نے ہسپتال انتظامیہ کو بتایا کہ ’انہیں کچھ لوگوں نے دھمکی دی تھی جس کے بعد انہیں کوئی چیز کھلا دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی بلاگر سنتھیا رچی طویل عرصے سے پاکستان میں رہائش پذیر ہیں اور ماضی قریب میں وہ پاکستان کے اہم سیاسی رہنماؤں پر جنسی زیادتی کے الزامات لگا چکی ہیں۔
انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سبابق وزیر داخلہ رحمان ملک اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر جنسی ہراسیت کے الزامات عائد کیے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان کی وزارت داخلہ نے گذشتہ برس ستمبر میں سنتھیا رچی کی ویزے کی مدت میں توسیع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 15 دنوں کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
ترجمان وزارت داخلہ نے اردو نیوز کو بتایا تھا کہ ’سنتھیا رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کو کر دیا گیا ہے۔‘

شیئر: