یمن میں ایک ہفتے کے دوران مزید ایک ہزار 589 بارودی سرنگیں صاف
شاہ سلمان مرکز اب تک دو لاکھ 69 ہزار بارودی سرنگیں صاف کراچکا ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب نے یمن میں ایک ہفتے کے دوران مزید ایک ہزار 589 بارودی سرنگیں صاف کرائی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات یمنی عوام کو ’مسام‘ منصوبے کے ذریعے حوثیوں کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں صاف کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے مسام منصوبے کے تحت اگست کے تیسرے ہفتے کے دوران 1589 بارودی سرنگیں صاف کرائی ہیں۔
ان میں سے 14 انسان کش جبکہ 459 ٹینک شکن اور 1116 بغیر دھماکے کے نقصان پہنچانے والی اور ایک دھماکہ خیز بم شامل تھا۔ یہ سرنگیں عدن، الضالع، الجوف، الحدیدۃ، شبوۃ، تعز صوبوں کے اضلاع میں صاف کی گئی ہیں۔
شاہ سلمان مرکز اب تک دو لاکھ 69 ہزار 923 بارودی سرنگیں صاف کراچکا ہے جبکہ اس کی خصوصی ٹیم یمنی عوام کی سلامتی کو خطرات لاحق کرنے والی بارودی سرنگوں سے نجات دلانے کی مہم چلائے ہوئے ہے۔