Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور پاکستان میں عسکری تعاون مضبوط بنانے کا جائزہ

سعودی ڈپٹی چیف آف سٹاف نے پاک فوج کے جوائنٹ سٹاف کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے) 
سعودی آرمی کے ڈپٹی چیف آف سٹاف  نے پاکستانی آرمی کے جوائنٹ سٹاف کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی ہے۔
دونوں ملکوں کے درمیان عسکری تعاون کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے  کے مطابق سعودی آرمی کے ڈپٹی چیف آف سٹاف مطلق الازیمع اور پاکستانی آرمی کے جوائنٹ سٹاف کے ڈائریکٹر جنرل محمد چراغ حیدر نے پاکستان اور سعودی عرب کی افواج کے درمیان عسکری تعاون کے فروغ اور استحکام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 
اس موقع پر فریقین نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: