Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے قطر کے وزیر خارجہ کی ملاقات

دونوں رہنماؤں نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تعاون کی جہتوں پر گفتگو کی۔ فوٹو: ایس پی اے
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے قطر کے وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ ملاقات بدھ کو نیوم پیلس میں ہوئی۔
سعودی ولی عہد نے قطر کے وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہا جبکہ معزز مہمان نے شاہ سلمان کے لیے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی نیک خواہشات پہنچائیں۔
ملاقات میں قطری وزیر خارجہ نے امیرِ قطر کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے پیغام بھی پہنچایا۔
دونوں رہنماؤں نے قطر اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مخلتف شعبوں میں تعاون کی جہتوں پر گفتگو کی۔

شیئر: