انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے انڈیا کو ایک اننگز اور 76 رنز سے شکست دے دی ہے۔
دوسری اننگز میں پوری انڈین ٹیم 278 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
انڈیا کی جانب سے دوسری اننگز میں چیتیشور پجارا 91 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ ویراٹ کوہلی نے 55 اور روہت شرما نے 59 رنز بنائے۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز ملتویNode ID: 593886
-
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 109 رنز سے ہرا دیا، سیریز برابرNode ID: 594286
اولے رابنسن مین آف دی میچ قرار پائے جنہوں نے دوسری اننگز میں انڈیا کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
تیسرے ٹیسٹ میچ میں انڈین ٹیم پہلے دن سے ہی مشکلات کا شکار رہی۔ پہلی اننگز میں انڈین ٹیم 78 کے سکور پر آوٹ ہوگئی تھی جس کے بعد انگلش بلے بازوں نے 432 رنز بنا دیے تھے۔
تیسرے ٹیسٹ میچ میں انڈین ٹیم کی شکست کے بعد جہاں مداح غم و غصے کا شکار ہیں وہیں کچھ دلچسپ ٹوئٹ بھی دیکھنے میں آئے۔
فرزی نامی ایک صارف نے ٹوئٹر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’کہا جارہا تھا کہ آج بیٹنگ کا اچھا دن ہے، اسی وجہ سے انڈیا نے یقینی بنایا کہ انگلینڈ کو دوبارہ بیٹنگ نہ کرائی جائے‘
چوتھے روز کے کھیل شروع ہونے سے پہلے ایک صارف نے میم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’آج ویراٹ کوہلی اور چیتیشور پجارا سے 2001 کلکتہ ٹیسٹ کی امید ہے‘
ایک صارف نے لکھا کہ ’میں بلے بازوں کو جلدی آؤٹ ہوتا دیکھ دیکھ تھک گیا ہوں۔‘
Thak gaya hu bro batting collapse baar baar dekh kar. #ENGvIND
— India Fantasy (@india_fantasy) August 28, 2021