پٹرول بھروانے کے بعد پمپ سے فرار ہونے والے گرفتار
’گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ دو افراد سوار تھے جن میں سے دو شہری اور ایک غیر ملکی ہے۔‘ (فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے پٹرول بھروانے کے بعد پمپ سے بھاگ جانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’کارروائی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر کی گئی ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ایک شخص شہر کے ایک سٹیشن سے پٹرول بھروانے کے بعد فرار ہو جاتا ہے۔‘
’پٹرول پمپ کے نگراں کیمرے نے ساری کارروائی محفوظ کر لی ہے جس کی بنیاد پر ملوث افراد کی شناخت کر لی گئی۔‘
ترجمان نے کہا ہے کہ ’گاڑی میں ڈرائیور کے علاوہ دو افراد سوار تھے جن میں سے دو شہری اور ایک غیر ملکی ہے۔‘
’نجی املاک کو نقصان پہنچانے، چوری اور معاشرے میں جرائم پھیلانے پر تمام افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’ضابطے کی کاررائی مکمل کرنے کے بعد گرفتار شدگان کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔‘