Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان کی افغان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ کھیلنے کی اجازت

افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ ہوبارٹ میں 27 نومبر سے یکم دسمبر تک کھیلا جائے گا (فائل فوٹو: اے ایف پی)
طالبان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے کرکٹ ٹیم کو پہلا ٹیسٹ کھیلنے کی اجازت دینے سے افغانستان کے بین الاقوامی کرکٹ کھیلتے رہنے کی امید پیدا ہوئی ہے۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو حامد شنواری نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہمیں ٹیم کو آسٹریلیا بھیجنے کی منظوری مل گئی ہے۔‘
اے ایف پی کے مطابق طالبان نے اپنے پہلے دورِ اقتدار میں سنہ 2001 تک ملک میں ہر قسم کے کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔
سخت گیر اسلام پسند طالبان کرکٹ کھیلنے کو برا نہیں سمجھتے بلکہ ان کے زیادہ تر جنگجوؤں کا یہ پسندیدہ کھیل ہے۔
اے ایف پی کے مطابق طالبان رہنماؤں نے گذشتہ ماہ کابل پر قبضے کے بعد اپنے بیانات میں کہا تھا کہ ’وہ اس بار اسلامی قوانین کے لاگو کرنے میں زیادہ سختی نہیں کریں گے۔‘
افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ ہوبارٹ میں 27 نومبر سے یکم دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ یہ میچ گذشتہ برس کھیلا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی سفری پابندیوں کی وجہ سے نہ کھیلا جا سکا۔
یہ افغانستان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
آسٹریلیا کے دورے سے قبل افغانستان کی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کرے گی جو 17 اکتوبر سے 15 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: