Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر قانونی طریقے سے عطیات جمع کرنے والے شہری اور غیرملکی گرفتار 

۔ زیر حراست افراد بارہ خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے ہیں( فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں بغیر منافع والے  شعبے کے فروغ کے لیے قائم قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی طریقے سے فلاحی کاموں کے  نام پر عطیات جمع کرنے والے 9 سعودی شہریوں اور تین مقیم غیرملکیوں کو گرفتارکیا گیا ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ عطیات جمع کرنے والوں کی گرفتاری متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون سے کی گئی ہے۔ زیر حراست افراد بارہ خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے‘۔
قومی مرکز نے بتایا کہ ’سعودی قوانین کے بموجب فلاحی کاموں کے لیے عطیات جمع کرنے کا اختیار محدود اداروں کو حاصل ہے۔ ان کے سوا کسی اور کو اس کی اجازت نہیں‘۔
’وہی ادارے عطیات جمع کرسکتے ہیں جن کے پاس اس کے  لائسنس ہیں۔ یہ پابندی ضمیر فروشوں کو کارخیر کے نام سے عطیات جمع کرنے سے روکنے کے لگائی گئی ہے‘۔
بیان کے مطابق’بعض لوگ مشکوک سرگرمیوں کے لیے فلاحی سرگرمیوں کے نام سے عطیات جمع کرتے ہیں انہیں روکنا بھی پابندی کا ایک بڑا مقصد ہے‘۔ 

شیئر: