Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنیچر کو کئی علاقوں میں مطلع ابرآلود، کہیں بارش کا امکان

مکہہ اور مدینہ ریجنز کے ساحلی علاقوں میں صبح  دھند چھائی رہے گی(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ سنیچر کو مملکت کے متعدد علاقوں میں مطلع آبرآلود جبکہ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔
اخبار 24 نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جازان، عسیر ، الباحہ کے پہاڑی علاقوں کے علاوہ مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ ریجن کے بعض مقامات پرکہیں ہلکی جبکہ کہیں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ 
محکمہ کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ریجنز کے ساحلی علاقوں میں صبح  دھند چھائی رہے گی جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت الاحسا میں رہے گا جہاں پارہ 46 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سب سے کم 14 ڈگری السودہ میں ہوگاـ  

شیئر: