Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کورونا کے نئے ویریئنٹ کا پھیلاو تیز ہے، ویکسین کی دونوں خوراکیں لی جائیں‘

تمام شہروں میں ویکسیشن سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہےـ ( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ’ نئے تبدیل ہونے والے کورونا وائرس سے بچاو کےلیے لازمی ہے کہ ویکسین کی دو خوراکیں لی جائیں‘۔
’کورونا کے نئے ویریئنٹ کا پھیلاو تیز ہے جس سے محفوظ رہنے کے لیے دوسری خوارک ضروری ہے‘۔ 
سبق نیوز نے وزارت صحت کے حوالے سے مزید بتایا کہ’ نئے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے مقررہ ایس اوپیز پرسختی سے عمل کیاجائےـ اس ضمن میں وزارت کی جانب سے جو ضوابط مقرر کیے گئے ہیں انہیں نظرانداز نہ کیاجائے‘ـ 
وزارت نے ’صحتی‘ اور ’توکلنا‘ ایپ پردوسری خوراک کے لیے اپائنٹمنٹ کی سہولت بھی جاری کی ہوئی ہے جبکہ تمام شہروں میں ویکسیشن سینٹرز کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہےـ 
واضح رہے سنیچر کو مملکت میں کورونا کے 138 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں سات افراد اس وائرس سے ہلاک ہوئے ہیںـ 
وزارت کی جانب سے قبل ازیں ایسے افراد جو کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں کو ایک ہی ویکسین لگانے کی ہدایت کی گئی تھی مگر اب وزارت کی جانب سے انہیں دوسری ویکسین لگانے کا کہا جارہا ہے۔
صحتی اور توکلنا ایپ پر بھی کورونا سے صتحیاب ہونے والوں کو ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کے لیے پیشگی وقت دیا جا رہا ہے۔

شیئر: