Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 23 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں 

ریاض ریجن میں سب سے زیادہ 8 ہزار 800 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا وائرس کی 23.2 ہزار خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
سرکاری خبر رساں  ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ریاض ریجن میں سب سے زیادہ 8 ہزار 800 خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
 مشرقی ریجن میں دو ہزار 400 حائل اور مدینہ منورہ ریجن  میں دو ہزار 100 اور مکہ مکرمہ ریجن ایک ہزار 900 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
القصیم ریجن، الجوف ریجن، الحدود الشمالیہ، تبوک، عسیر، جازان، باحہ اور نجران میں بھی خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ سب سے کم خلاف ورزیاں 197 نجران ریجن میں سامنے آئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں اور لاپروائی نہ کریں۔  

شیئر: