Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں دنیا کی پہلی گرین مسجد میں خاص کیا؟

گرین عمارتوں کے حوالے سے اسے پلاٹینیئم کا درجہ دیا گیا ہے. (فوٹو: اماارات الیوم)
متحدہ عرب امارت میں دبئی محکمہ بجلی و پانی نے ’حتا‘ کے علاقے میں دنیا کی پہلی ’گرین مسجد‘ کا افتتاح کیا ہے۔ گرین عمارتوں کے حوالے سے اسے پلاٹینیئم کا درجہ دیا گیا ہے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق گرین عمارتوں کی امریکی کونسل نے دبئی کی گرین مسجد کو 83 پوائنٹ دیے ہیں۔
محکمہ پانی و بجلی کی قائم کردہ گرین مسجد میں 600 سے زیادہ افراد بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں۔ یہ 1050 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر کی گئی ہے۔ اعلی ترین ماحولیاتی پائدار معیار اپنائے گئے ہیں۔ 
محکمہ بجلی و پانی دبئی کے ایگزیکٹیو چیئرمین سعید الطایر نے کہا کہ اپنی سکیموں میں اعلی ترین پائدار ماحولیاتی معیار کی پابندی کرتے ہیں۔ دبئی تمدنی پروگرام 2024 کی پابندی کی جا رہی ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ حتا کے علاقے میں گرین مسجد کے قیام سے خطے میں ماحولیاتی و اقتصادی و سماجی فروغ کی ضروریات پوری ہوں گی۔  
دبئی میں محکمہ اسلامی و فلاحی امور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حمد شیخ الشیبانی نے کہا کہ ہمارا ادارہ دبئی میں ماحولیاتی تحفظ کے اصولوں کا پابند ہے۔ ہمارے یہاں جو یہ مسجد قائم کی گئی ہے وہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کی پہلی ہے۔
مسجد کا مینار 25 میٹر اونچا ہے۔ یہاں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا بندوبست ہے۔ معذوروں کے لیے ضروری سہولتیں موجود ہیں۔
الیکٹرانک گاڑیوں کے لیے گرین چارجنگ سٹیشن قائم کیا گیا ہے۔ مسجد 26.5 فیصد توانائی اور 55 فیصد پانی میں بچت کرے گی۔
محکمہ بجلی و پانی نے مسجد کی تعمیر میں ایسے عناصر استعمال کیے ہیں جن کی ری سائیکلنگ ہو سکے گی۔

شیئر: