Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں رواں سال کیش لیس ادائیگی بڑھ گئی

 کیش لیس ادائیگی 3.62 بلین ڈالرتک پہنچ گئی(فائل فوٹو عرب نیوز)
بحرین میں 2021 کی پہلی ششماہی میں  کیش لیس ادائیگی بڑھ گئی جو 3.62 بلین ڈالرتک پہنچ گئی یا اس میں سال بہ سال 65 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے  مطابق ملک کے مرکزی بینک کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ صرف اگست میں 11.3 ملین پوائنٹ آف سیل اور ای کامرس ٹرانزیکشنز ہوئیں جن کی مالیت 743.7 ملین ڈالر ہے۔
نئے اعداد و شمار اس وقت سامنے آئے ہیں جب خلیج کے باقی حصوں میں پچھلے مہینوں کے دوران آن لائن اور ڈیجیٹل ادائیگیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ کورونا کی عالمی وبا نے ریٹیلرز کو آن لائن دھکیل دیا ہے۔
بحرین نے ان رجحانات کی پیش گوئی کی ہے جو کورونا کی عالمی وبا  کی وجہ سے تھے۔
 بحرین اکنامک ڈویلپمنٹ بورڈ میں بزنس ڈویلپمنٹ انویسٹمنٹ اوریجینیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر دلال بوہجی نے کہا ہے کہ ’بحرین کے پاس ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجیز کو قبول کرنے اور ان کو لچکدار طریقے سے ریگولیٹ کرنے کے لیے فوری رد عمل کا ایک ثابت شدہ ریکارڈ ہے۔‘
انہوں نے وضاحت کی کہ حکومت کے ’اوپن بینکنگ‘ نقطہ نظر نے ڈیجیٹل لین دین کو بڑھانے کی اجازت دی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہماری جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ساتھ ہماری ریگولیٹری اپروچ ، اسی وجہ سے ہم ٹیکنالوجیز،سلوشز اور ماحولیاتی نظام تیار کرنے میں سب سے آگے ہیں جو کہ خطے کی ڈیجیٹل معیشت کا مستقبل بنائے گی۔‘
 

شیئر: