Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تجارتی مراکزکو صارفین کے لیے ٹول فری نمبر مختص کرنے کی ہدایت 

تمام کار ڈیلرز کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کسی فیس کے بغیر صارفین کی شکایات سننے کے لیے ٹول فری نمبر مختص کریں۔
سعودی عرب کی وزارت تجارت نے بڑے شاپنگ سینٹرز پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ صارفین کی سہولت کے  لیے ٹیلی فون رابطہ نمبر کی مفت سہولت فراہم کریں- 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت نے یہ پابندی صارفین کی سہولت اور کاروباری معیار بلند کرنے کی پالیسی کے تحت عائد کی ہے- 
ریٹیل کے بڑے کاروباری مراکز، الیکٹرانک اور بجلی کے سامان کے ڈیلرز کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ صارفین کی شکایات وصول کرنے اور رابطے کے  لیے ٹول فری نمبر (800) مختص کریں- رابطوں پر صارفین سے کوئی فیس نہ لیں- 
وزارت تجارت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیشن اتھارٹی کے تعاون سے حال ہی میں اس پابندی کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا ہےـ جس کے تحت تمام کار ڈیلرز کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ کسی فیس کے بغیر صارفین کی شکایات سننے کے لیے ٹول فری نمبر مختص کریں- 

شیئر: