پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار عمر شریف کافی عرصے سے علیل ہیں اور ان کے بیٹے نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے درخواست کی ہے کہ ان کے والد کو علاج کے لیے امریکہ جانا ہے جس کے لیے انہیں مدد درکار ہے۔
عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’ان کا علاج امریکہ میں اچھا ہوسکتا ہے اور اس کا ایک طریقہ کار ہے اور اگر ویزہ وغیرہ قونصلیٹ سے جلدی پراسیس ہوجائے تو علاج جلدی شروع ہوسکتا ہے۔‘
’میں ابھی ڈاکٹر کے ساتھ ہوں زیادہ تفصیلی بات نہیں کر سکتا، آپ سب سے دعاؤں کی اپیل ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
معین اختر کی اداکاری آج بھی زندہNode ID: 237076
-
’آؤ بچو۔۔۔‘ شہزاد رائے نے انوپم کھیر کی غلط فہمی دور کر دیNode ID: 595176
-
عمر شریف کی طبعیت ناساز، صحت یابی کے لیے مداحوں کی دعائیںNode ID: 596311
عمر شریف کے بیٹے کی اپیل سامنے آنے کے بعد جمعے کی رات کو سندھ کے وزیر ثقافت سید سردار علی شاہ نے عمر شریف کے علاج کرانے کا اعلان کیا۔
سردار علی شاہ نے عمر شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف ہمارا قومی اثاثہ ہیں، ’ان کی بیماری کا سن کر دکھ ہوا۔ وہ جہاں چاہیں محکمہ ثقافت ان کا علاج کروائے گا۔‘
انہوں نے کہا کہ محکمہ ثقافت پہلے بھی عمر شریف کے ساتھ تھا اور اب بھی ہے۔
گذشتہ رات پاکستانی اینکر وسیم بادامی کی جانب سے عمر شریف کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تھی جس میں عمر شریف نے کہا کہ ’مجھے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ مجھے علاج کے لیے، بہتر ٹریٹمنٹ کے لیے ملک سے باہر جانا چاہیے۔‘
اس میں مزید کہا گیا تھا کہ ’مجھے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ میرا بہتر علاج امریکہ میں ہو سکتا ہے۔ میں عمر شریف مخاطب ہوں، وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب سے، عمران خان صاحب جب بھی کوئی چیز کی ہے، آپ نے مجھے فون کیا ہے میں نے ہمیشہ آپ کی آواز پر لبیک کہا ہے، اس لیے مجھے یقین ہے کہ آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے۔‘
عمر شریف صاحب سے آج ملاقات ہوی۔ آپ سب سے بہت دعاوں کی گزارش کی ہے۔
مداحوں اور حکومت کے لیے انہوں نے یہ ویڈیو پیغام دیا ہے#umarsharif pic.twitter.com/ZlaE4UcuPI— Waseem Badami (@WaseemBadami) September 9, 2021