Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’افغانستان میں بین الاقوامی برادری کے تعمیری رابطےامن کےلیے ضروری‘

پاکستان کی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے  بین الاقوامی برادری کی جانب سے افغانستان سے تعمیری رابطے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر مسلسل امداد پائیدار امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔
افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف کی زیر صدارت پاکستان آرمی کی 243 ویں کور کمانڈر کانفرنس جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوا۔
کانفرنس میں عالمی، علاقائی اور مقامی سطح پر سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے کانفرنس سے خطاب میں افغانستان سے غیرملکی اور افغانوں کے انخلا کے لیے کی جانے والی کوششوں میں آرمی کے کردار  کو سراہا۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام علاقائی سٹیک ہولڈرز میں قریبی رابطہ خوشحال اور پرامن خطے کے لیے ضروری ہے۔ 
کور کمانڈرز کانفرنس میں کشمیر رہنما سید علی شاہ گیلانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور بطور رہنما انہوں نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں آزدی تحریک کے لیے جو قربانیاں دیں انہیں سراہا۔ 

آرمی چیف نے افغانستان سے غیرملکی، افغانوں کے انخلا کے لیے کی جانے والی کوششوں میں آرمی کے کردار  کو سراہا۔ فائل فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں رہنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، جو اب بھی تشدد اور جبر کا شکار ہیں۔
آرمی چیف نے محرم میں تمام مجالس کے پر امن طریقے سے کیے جانے کو سراہا اور کسی بھی ناخشگوار واقعے کو روکنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایات دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امن اور استحکام کو اندرونی اور بیرونی دشمن فورسز سے جو خطرات لاحق ہیں انہیں ہر حال میں ناکام بنانا چاہیے۔

شیئر: