Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دھوکہ دہی کی 20 وارداتوں میں ملوث 4 غیر ملکی گرفتار

’سادہ لوح افراد سے گھریلو ملازمائیں فراہم کرنے کے بہانے 13 لاکھ ریال کمائے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
ریاض پولیس نے دھوکہ دہی کی 20 وارداتوں میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان نے سادہ لوح افراد کو دھوکہ دینے کے لیے سوشل میڈیا ذرائع کو استعمال کیا ہے۔
ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان شامی اور یمنی تارکین ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نے سادہ لوح افراد سے کبھی گھریلو ملازمائیں فراہم کرنے اور کبھی دیگر خدمات فراہم کرنے کے بہانے 13 لاکھ ریال کمائے ہیں‘۔
’مذکورہ افراد نےسستے گھریلو عملے کے مختلف اشتہارات چلائے ہیں میں وہ بے نام موبائل سموں کا استعمال کیا ہے‘۔
ترجمان نے کہا ہے کہ ’سوشل میڈیا کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کے علاوہ متعدد افراد کی طرف سے ملنے والی شکایات پر کارروائی کی گئی ہے‘۔
’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے جس کی تکمیل پر انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا‘۔

شیئر: