Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی کارڈ پر کام کرنے والی 12 خادمائیں گرفتار

’ان کے اقاموں کی تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ سب اپنے کفیلوں سے مفرور ہیں‘ (فوٹو: سبق)
وزارت ہیومن ریسورسز نے ریاض میں 12 گھریلو خادماؤں کو گرفتار کیا ہے جو جعلی کارڈ پر کام کر رہی تھیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’مذکورہ خواتین نے ایک کمپنی کے نام پر جعلی کارڈ بنا رکھے تھے‘۔
’وہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے گھروں میں گھنٹوں کے حساب سے صفائی ستھرائی کا کام کرتی تھیں‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’ان کے اقاموں کی تحقیق کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ سب اپنے کفیلوں سے مفرور ہیں‘۔
’جس کمپنی نام پر ان کے کارڈ بنے ہوئے تھے، اس کی انتظامیہ کو بلایا گیا ہے جبکہ گرفتار شدگان کو زنانہ جیل منتقل کردیا گیا ہے‘۔
قبل ازیں وزارت نے ریاض میں گھنٹے کے حساب سے گھریلو ملازماؤں کی خدمات فراہم کرنے والے دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا تھا۔
مذکورہ افراد کفیلوں سے مفرور خادماؤں کو رہائش اور سہولتیں فراہم کرتے تھے اور ان کی خدمات حاصل کرتے تھے۔

شیئر: